عمران خان کو رہا کرناضروری ہے

پی ٹی آئی اورریاست کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی ضرورت ہے، بیرسٹر سیف

بدھ 7 جنوری 2026 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جنوری2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے مشکلات ہیں، اس قسم کے ڈائیلاگ سے ملک کو درپیش مسائل کم کیے جاسکتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں یہاں موجودنہیں، ان کو خدشہ ہے شاید اس سے ان کو سیاسی نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اورریاست کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی ضرورت ہے، یقینا عمران خان کو رہا کرناضروری ہے، ان کے علاوہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہائی دی جائے، عمران خان کی رہائی کے بعدجوصورتحال ہوگی اس سے حکمرانوں کو خدشات ہیں۔