سید انوار حسین نقوی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 14 جنوری 2026 15:53

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2026ء)  ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ شہید بینظیرآباد غلام مصطفیٰ بلوچ اور دیگر عملے کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ کے آفیسر سید انوار حسین نقوی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے عملے نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ بلوچ اور دیگر نے سید انوار حسین نقوی کی طویل اور مثالی سرکاری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایمانداری، محنت اور خوش اخلاقی کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید انور حسین نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں بینکاری امور کو نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔آخر میں ریٹائر ہونے والے آفیسر سید انوار حسین نقوی کو پھولوں کے گلدستے اور دیگر تحائف پیش کیے گئے واضح رہے کہ سید انوار حسین نقوی نواب شاہ آرٹس کونسل ادبی سرکل شہید بینظیرآباد کے آرگنائزر اور نیشنل بنک پاکستان آفیسر فیڈریشن آف پاکستان کے پی آر او کی بھی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں