سرگودھا،عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا

جمعرات 12 فروری 2026 17:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2026ء) عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواح میں تین سال قبل محمد اشرف کو قتل کر دیا گیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ نمبر 767/23 بجرم302/337L-ii/34 ت پ درج کر کے ملزم کے خلاف چالان عدالت بجھوایا جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر قاتل ملزم جاوید کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جس میں مقدمہ کی تفتیش اور پیروی پر ڈی پی او نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے۔

سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔