سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے ملتان میں اسٹارٹ اپس مقابلوں میں ملک کی 35 جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
جمعہ 13 فروری 2026 22:53
(جاری ہے)
ان مقابلوں میں ملک کی 35 سے زائد پبلک یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ جس میں تمام جامعات کے 700 سے زائد کاروباری آئیڈیاز جمع ہوئے، جن میں سے صرف 100 پروجیکٹس کو فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔
ان میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے 4 اسٹارٹ اپس شامل تھے، جس میں ڈی وی ایم طلبہ کے گروپ کے شاندار اسٹارٹ اپس نے ان تمام جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور 75 ہزار روپے نقد انعام جیتا، فاتح ٹیم کی قیادت زارشت نعیم نے کی، جبکہ ٹیم کے اراکین شیر محمد اور سمیرا روہان تھے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، اور ڈیڑہ غازی خان یونیورسٹی کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے، دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے طلبہ اور فیکلٹی کے اراکین کو مبارکباد دی اور ان کی محنت اور جدت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں یونیورسٹی کی کاروباری جدت، تحقیقی کاروبار اور طلبہ کی قیادت میں جدت کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.