جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا پانے والے 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری

پیر 9 مارچ 2026 17:55

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا پانے والے 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2026ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا پانے والے 47 اشتہاری ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری کردیا ہے اس حوالے سے عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لئے ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ملزمان کی جائیداد ضبط کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں عدالت نے پولیس حکام کو بھی ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کردئیے ہیں یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے تین روز قبل 7 مارچ کو عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، زلفی بخاری، زرتاج گل، کنول شوزب سمیت پہلے سے اشتہاری قرار دئیے گئے 47 ملزمان کو 10/10 سال قید، 5 لاکھ روپے فی کس جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔