اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت بارہ مارچ تک ملتو ی
منگل 10 مارچ 2026 18:00
(جاری ہے)
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پہلے علاج جیل ہسپتال میں ہوا تھا اور بعد میں پمز ہسپتال میں سیشن ہوا اس پر بتایا گیا کہ جیل ہسپتال میں پمز کے ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹر نے تجویز کیا کہ انجکشن ہسپتال میں لگایا جا سکتا ہے، اسی ضرورت کے تحت بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پمز منتقل کیا گیا۔
سماعت کے دوران لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ متفرق درخواست کے ساتھ فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے جو انہوں نے بطور فرینڈ آف کورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔اس موقع پر بیرسٹر اعتزاز احسن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وکالت نامہ کی تصدیق نہیں کرانے دی جا رہی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ عدالت اپیل سنے یا میڈیکل گراؤنڈ کی درخواست، جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو اعتزاز احسن کا وکالت نامہ دستخط کروا کر جمع کرانے کی ہدایت دی۔سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سزا کے بعد بانی پی ٹی آئی اٹک جیل میں تھے جہاں انہیں عجیب صورتحال میں رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 2023 میں بانی کی جیل میں حالت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی اور عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی۔ تین سال بعد 2026 میں کیس سماعت کے لیے لگا جہاں انہوں نے عدالت کو بانی کی آنکھ کے مسئلے سے آگاہ کیا جبکہ حکومت پانچ دن تک انکار کرتی رہی اور بعد میں پریس ریلیز جاری کی۔بانی کو شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی، سماعت دوران وکیل سردار لطیف کھوسہ کی جیل رولز کے حوالے سے تیاری نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی مزید سماعت پرسوں تک ملتوی کی گئی۔عدالت نے ہدایت دی کہ کھوسہ صاحب متعلقہ جیل رول بتائیں،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ کل کے لیے رکھ لیں میں عدالت کی معاونت کر دوں گا،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ میں کل دستیاب نہیں ہوں صحت ٹھیک نا ہونے کے باوجود آج آیا ہوں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ دونوں سائیڈز تیاری کرکے آئیں پرسوں آپ کو سن کر فیصلہ کریں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان آنے والے ناروے کے وزیر خارجہ نے اپنا سامان خود اٹھایا، سادگی نے توجہ حاصل کرلی
-
رجب بٹ اپنی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں کریں گے، ماہر نجوم کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی اڈیالہ پہنچے تو پولیس نے راستہ روک لیا، ملاقات نہ ہونے پر کارکنوں کیلئے اہم اعلان
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.