گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا

بدھ 11 مارچ 2026 17:29

گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2026ء) گوگل نے پاکستان کے لیے،گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے،جو انڈسٹری سے منظور شدہ ایک نیاسرٹیفکیٹ پروگرام ہے ۔اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنا ہے۔ بنیادی نظریات سے آگے ، یہ پروگرام روانی کے ساتھ اے آئی کے استعمال fluency) (AI پر توجہ دیتا ہے اور کارکنوں کو عملی مہارتیں فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کو مثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

(جاری ہے)

جس طرح مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کی بنیادوں کوتبدیل کر رہی ہے،اسی طرح اسے سمجھنے اور استعمال کرنے والے ماہر افراد کی طلب بھی بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور اس طرح طلب و رسد کے حوالے سے اس شعبے میں ایک نمایاںتربیتی شگاف(training gap) پیدا ہو گیا ہے۔ Ipsos اور گوگل کی نئی تحقیق کے مطابق 70فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جبکہ صرف14فیصد کارکنوں کو حقیقی معنوں میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔گوگل کا یہ اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔