ایران کی فٹبال ٹیم کے لیے امریکا میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت مناسب نہیں ہوگی، امریکی صدر
جمعہ 13 مارچ 2026 20:25
(جاری ہے)
ایران کی ٹیم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرمپ کے بیان پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کوئی ایک ملک نہیں بلکہ عالمی فٹبال ادارہ کرتا ہے۔
پیغام میں لکھا گیا کہ ورلڈ کپ ایک تاریخی اور عالمی ایونٹ ہے اور اس کی نگرانی کا اختیار کسی ملک کے پاس نہیں بلکہ فیفا کے پاس ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اگر میزبان ملک شریک ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہو تو اس پر سوال اٹھنا چاہیے۔ یقیناً کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سے خارج نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی ملک باہر ہو سکتا ہے تو وہ وہی ہوگا جو صرف میزبان کا لقب رکھتا ہو۔فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے ہوگا جس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔ایران کے گروپ مرحلے کے میچ مصر، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے خلاف امریکا میں ہونے تھے، جن میں سے کچھ مقابلے لاس اینجلس اور سیٹلے میں شیڈول کیے گئے تھے۔فیفا کے صدر انفانتینو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی ٹیم کا امریکا میں خیرمقدم کیا جائے گا۔ ہمیں پہلے سے زیادہ ایسے ایونٹ کی ضرورت ہے جو لوگوں کو ایک ساتھ لائے۔ میں امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس کی حمایت کی، کیونکہ فٹبال دنیا کو متحد کرتا ہے،اگر ایران ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا تو اس صورت میں فیصلہ فیفا کو کرنا ہوگا کہ اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کیا جائے یا گروپ کو تین ٹیموں تک محدود رکھا جائے۔ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق اگر کوئی شریک ٹیم دستبردار ہو جائے یا اسے خارج کر دیا جائے تو فیفا کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی صوابدید پر متبادل ٹیم منتخب کرے یا مقابلوں کے فارمیٹ میں تبدیلی کرے تاحال یہ واضح نہیں کہ ایران کی ممکنہ غیرحاضری کی صورت میں اس کی جگہ کس ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.