تلسی گبارڈ کا یہ کہنا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں ہے حقیقت نہیں،جلیل عباس جیلانی

جمعرات 19 مارچ 2026 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2026ء) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ تلسی گبارڈ کا یہ کہنا کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں ہے حقیقت نہیں ہے۔امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کے بیان پر ردعمل میں جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی نظریہ بھارت کے لیے مخصوص ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد بھارت کے خلاف مدافعت ہے، دنیا بھر میں طاقت کا اظہار نہیں۔ ترکیے کے تجزیہ کارشائق الدین کے مطابق پاکستان کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جو ہیں ہی نہیں امریکا کے لیے خطرہ ہیں لیکن بھارت کے بین البراعظمی میزائلوں کا ذخیرہ جو روس کی مدد سے مسلسل بڑھ رہا ہے، کیا وہ امریکا کے لیے خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی مرضی سے کسی کو خطرہ قرار دینے کی مثال ہے یا صرف ایک برا تجزیہ۔