/ماریہ شہباز کا کیس میں ایک کم عمر بچی کے بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کو نظر انداز کیا گیا ہے، انیل غوری
ہفتہ 4 اپریل 2026 01:40
(جاری ہے)
پاکستان کا آئین اور ملکی قوانین واضح طور پر کم عمری کی شادی کی اجازت نہیں دیتے، اس کے باوجود اس فیصلے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے جو کہ فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔رہنماں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ملک کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
ہم نے ہمیشہ پاکستان کی عدالتوں اور اداروں کا احترام کیا ہے، تاہم حالیہ فیصلے نے اقلیتی برادری خصوصا کرسچن کمیونٹی کو شدید مایوسی سے دوچار کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماریہ شہباز اور اس کے اہل خانہ کو فوری اور منصفانہ انصاف فراہم کیا جائے، کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان، متعلقہ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کی جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جو نہ صرف متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں بلکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام بھی ممکن بنائیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اقلیتی حقوق کا تحفظ ریاست کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے اور کسی بھی صورت میں اس سے غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ اگر اقلیتوں کو انصاف اور تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی پر مرتب ہوں گے۔آخر میں رہنماں نے واضح کیا کہ وہ ماریہ شہباز اور اس کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انصاف کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گیمزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.