سیاسی اور مذہبی تدبر، استقامت،معاملہ فہمی او ر بردباری میں علامہ شاہ احمد نورانی کا کوئی ثانی نہیں تھا،،مفتی محمد ابراہیم القادری

اتوار 5 اپریل 2026 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2026ء) ممتاز مذہبی رہنمامفتی محمد ابراہیم القادری نے کہا ہے کہ قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی موجودہ صدی کے واحد سیاستدان تھے جن کو عالمی سیاست پر عبور حاصل تھا،سیاسی اور مذہبی تدبر، استقامت،معاملہ فہمی او ر بردباری میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا،پاکستان اور مسلمانوں کودرپیش موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہمیںان کے افکار سے راہنمائی لینا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلام ام المدارس جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ سکھر میں منعقد پروقار تقریب سے خطاب فرماتے ہوئے کیا ، تقریب میں مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری ،علامہ محمد شہزاد قادری،علامہ محمد نعمان حنفی ،علامہ ساجد الرحمن قادری ،علامہ نعمان خان قادری،علامہ جمیل احمد چنہ،علامہ غلام شبیر کلوڑ، علامہ حارث انصاری،علامہ حضور بخش چاچڑ ،علامہ امیرعلی چاچڑ،مولانا افتخار عقیل،قاری احمد علی سکندری، مولانا افضل حسینی ، قاری حسنین احمد ،قاری مہتاب رضا مولانا عزیرخان سمیت جے یوپی رہنمائوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علماء کرام و جے یوپی رہنمائوں نے قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے کرداروخدمات پر روشنی ڈالی اور بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فی زمانہ ان کے جیسی قیادت کی ضرورت پر زوردیااور کہا کہ قیام پاکستان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرنے والوں کومتحد ہو کر اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔