بلاول بھٹو سے سید قائم علی شاہ،سید ناصر حسین شاہ،لیاقت علی آسکانی اورمرتضی وہاب کی الگ الگ ملاقات

بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقاتوںمیں صوبے کی مجموعی صورت حال اور ترقیاتی کاموں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 6 اپریل 2026 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ،وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ،رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی اورکراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہائوس میں الگ الگ ملاقات کی ۔ملاقاتوں میں صوبے کی مجموعی صورت حال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی، اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ بلدیات کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بھی بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بھی بلاول ہائوس میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔