گیاری کے شہدا کو سلام ، ان کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی،نگران وزیر اعلیٰ جی بی
منگل 7 اپریل 2026 14:38
(جاری ہے)
سانحہ گیاری سیاچن کے 14 سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 7 اپریل 2012ء کو گیاری کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 129 افسران اور جوانوں نےجامِ شہادت نوش کیا تھا، ان شہدا کی عظیم قربانی آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں، ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم گیاری سیکٹر کے شہدا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ ان کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔\932مزید قومی خبریں
-
چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
قائداعظم کے پاکستان میں ہر شہری برابر ہے، اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، شرجیل انعام میمن
-
شرجیل میمن کے خلاف ہتک آمیز اور جھوٹا مواد پھیلانے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے نوٹس جاری
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.