حکومت غیر قانونی سگریٹس کے کاروبار کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، بلال اظہر کیانی
ملک میں سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ،جائز وقانونی کاروبارکے فروغ سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی کوششوں کوتقویت ملے گی،وزیر مملکت برائے خزانہ
منگل 14 اپریل 2026 21:05
(جاری ہے)
وزیرمملکت نے کہاکہ یہ مسئلہ بڑی حد تک اندرونی نوعیت کا ہے جس کی بنیادی وجوہات غیر قانونی پیداوار اور وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تیار شدہ سگریٹ یا خام مال کی سمگلنگ بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سال 2025 میں حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کارروائیوں میں تیزی لائی گئی اس میں ایک جامع ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا نفاذ شامل تھا، ان کارروائیوں کے دوران ملک بھر میں غیر قانونی فیکٹریوں، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیاجس کے نتیجے میں غیر قانونی پیداوار کے پورے نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ تمام کوششوں کے باوجود یہ مسئلہ مسلسل بدلتی ہوئی نوعیت کا حامل ہے۔ جرائم پیشہ نیٹ ورکس تیزی سے خود کو ڈھال رہے ہیں اور حکومتی اقدامات سے بچنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہے ہیں جن میں پیداوار کی جگہوں کو منتقل کرنا،سمگلنگ کے نئے راستے قائم کرنا، اورخام مال پر ڈیوٹی سے بچنے کے لیے سپلائی چین کے ابتدائی مراحل میں مداخلت کرنا شامل ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ وزیر اعظم نے اس مسئلے کا براہ راست نوٹس لیا ہے اور وہ ان بدلتی ہوئی حکمت عملیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سخت کارروائیوں کے باعث غیر قانونی مینوفیکچررز نے اپنی سرگرمیاں چھوٹے اور خفیہ مقامات، جیسے رہائشی گھروں اور زرعی زمینوں، میں منتقل کر دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدلتی ہوئی صورتحال حکومت کیلئے مزید چیلنجز پیدا کر رہی ہے تاہم مشکلات کے باوجود حکومت سگریٹ کے غیرقانونی صنعت اورکاروبار کے خاتمہ کیلئے قوانین کومزید مضبوط بنانے سرکاری محصولات کے تحفظ میں پرعزم ہے ، اس کے ساتھ ساتھ حکومت جائز کاروباروں کی حمایت اور قانون کی بالادستی کو برقرار کھیں گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے اورجائز وقانونی کاروبارکے فروغ سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی کوششوں کوتقویت ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
-
ایف آئی اے ایبٹ آباد نے کینیڈا کا ورک ویزا دلانے کے نام پر لاکھوں روپے ہضم کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا
-
میانوالی کے علاقہ چکڑالہ میں نماز کیلئے مسجد میں جاتے ہوئے ایک بزرگ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.