خوشحال خان کاکڑ کی دادی کی وفات پر ہندوباغ میں سیاسی و قبائلی رہنماؤں کی بڑی تعداد میں تعزیت اور فاتحہ خوانی

۵مولانا عبدالواسع، اصغر اچکزئی اور ولی کاکڑ سمیت ہزاروں افراد کی افغان کور آمد، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

منگل 14 اپریل 2026 22:40

[ہندو باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2026ء) ملی شہید عثمان خان کاکڑ ، زمان خان کاکڑ، منان خان کاکڑ، ڈاکٹر امان خان کاکڑ اور سلیمان خان کاکڑ کی والدہ ماجدہ، نیز پشتونخوا نیپ کے چیئرمین و رکنِ قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ کی دادی اور سردار آصف خان کاکڑ کی چچی کے انتقال پر آج ہزاروں افراد نے ہندو باغ جا کر افغان کور میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر سیکریٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، مرکزی سیکریٹری یوسف خان کاکڑ، مرکزی سیکریٹری سردار گل مرجان کبزئی، مرکزی سیکریٹری اللہ نور خان چیئرمین، مرکزی سیکریٹری حاجی اعظم خان مسیزئی، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی اور پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران بھی فاتحہ خوانی اور تعزیت کے موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں، آج تعزیت کرنے والوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جمال الدین رشتیا، ملک اجمل خان بازئی، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، ممبر صوبائی اسمبلی و اصلاحی کمیٹی کے سربراہ مولوی نور اللہ، مولوی قادر، مولوی عبدالمالک، سابق گورنر ملک عبدالولی کاکڑ، این ڈی ایم کے صوبائی صدر احمد جان خان، پی ٹی ایم کے ملک مجید کاکڑ، قبائلی رہنما حاجی امین اللہ خان نورزئی، پشتونخوا میپ کے جلیل خان دوتانی، نذیر خان پانیزئی، سابق سیکریٹری عبدالسلام خان، مولوی حلیم، ملک عبدالقیوم کاکڑ، ڈاکٹر فیض محمد کاکڑ، روزی محمد، سول سیکریٹریٹ سے حاجی نعیم، نور آغا درانی، محمد مراد بگٹی، رحمت وطن پال، عثمان خان، مظلوم اولسی تحریک کے صادق توبوال، گل ظہیر خلجی، حاجی سیف الرحمن مہترزئی، نیشنل بینک سے مطیع اللہ ناصر، حاجی خالد خان اچکزئی، ڈاکٹر عید محمد مندوخیل، ٹھیکیدار اسد اللہ لونی، ملک عبدالرحمن راحت زئی، ڈاکٹر عبدالحلیم راحت زئی، وطن یار بازئی، سردار فرید اللہ جوگیزئی، جلیل خان دمڑ، ڈاکٹر داد جوگیزئی، انجینئر مقصود صاحب، ایڈووکیٹ عجب خان کاکڑ، ڈپٹی سیکریٹری عطا محمد، حاجی محمد نورزئی، ڈاکٹر صادق ژڑک، سید شمس آغا، حاجی سعید احمد نورزئی، پروفیسر سعید زمان، ڈاکٹر احمد خان مندوخیل، پروفیسر رفیع اللہ کاکڑ، عبدالحلیم خاکسار، شاہ خالد بہار، نوابزادہ مامون خان جوگیزئی، محیب شیراز، عبدالحکیم خاکسار، عبدالرزاق خان بڑیچ، عبدالسلام بڑیچ، دین محمد پشتون، ایم ڈی ایس کے مالک حاجی دین محمد کاکڑ، حاجی عبدالرحیم راحت زئی، عثمان خان صحافی، بیروز خان ایڈووکیٹ، ظہور مینگل ایڈووکیٹ، سیدال خان ایڈووکیٹ، محمود ریاض، دوست محمد کاکڑ ایڈووکیٹ، عبداللہ شیرانی ایڈووکیٹ، محبوب اللہ ایڈووکیٹ، اے این پی کے خان زمان کاکڑ، عبید اللہ توخی، مولوی تور جان، سید ادو آغا آف چمن، ملک ہاشم خان مہترزئی، ملک اجمل خان پانیزئی، عنایت اللہ کاسی، ڈاکٹر جمال، ملک محمد رفیق مسیزئی، ایس ڈی او واپڈا اسد صاحب، جہانگیر خان کاکڑ (پی ٹی وی)، اے این پی کے سردار فرید اللہ دمڑ، ہدایت اللہ ایڈووکیٹ، قاسم بلوچ، حاجی عبدالصادق خدائیدادزئی، حاجی عبدالرحمن ٹھیکیدار، حاجی عزیز اللہ احمد خیل، عبدالواسع خدائیدادزئی، حاجی عبدالکریم سامخیل (جماعت اسلامی)، داد خان بازئی، عالمگیر خان بازئی، شمس کاکڑ ژوب، فیض محمد کاکڑ ژوب، شمس اللہ ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ دل راج کلرا، ایس ڈی او واپڈا مسلم باغ، چیئرمین دوست محمد پانیزئی، عبدالرشید شموزئی اور دیگر پارٹی رہنماں، کارکنوں، علما کرام، قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ ہندو باغ کے افغان کور میں جاری ہے، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے افراد مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں