سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز (کل ) ہفتہ سے کیا جائے گا

ہفتہ 18 اپریل 2026 17:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2026ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز (کل) ہفتہ سے کیا جائے گا۔ ترجمان سیالکوٹ ائیرپورٹ کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ائیرسیال اور پی آئی اے کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیا جائے گا۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب سے حج آپریشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جایئنگی ،سیالکوٹ ائیرپورٹ سے حج کی پہلی پرواز پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گیا۔حج کی پہلی پرواز پر تمام حجاج کرام کو پھولوں کے ہار سمیت تحائف تقسیم کیے جایئنگے اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ حج فلائٹ آپریشن پر تمام حجاج کرام کو غیر معمولی خدمات فراہم کرے گا۔چئیرمین مین سیالکوٹ ائیرپورٹ حسن علی بھٹی حج فلائٹ آپریشن میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی شمولیت پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مشکور ہیں ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حج کی پہلی پرواز پی ایف 7702