ْ تحفظ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوت ؐکے قانون کا ہر صورت تحفظ کریں گے‘ مولانا امجد خان

قادیانی پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جو سازشیں کررہے ہیں اس کانوٹس لیا جائے، اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس ،دیگر نامو رعلمائے کرام نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا

اتوار 19 اپریل 2026 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2026ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوت ؐکے قانون کا ہر صورت تحفظ کریں گے،قادیانی پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جو سازشیں کررہے ہیں اس کانوٹس لیا جائے، اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس و محفل حمد و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس سے امیر مجلس سرگودھا مولانا نورمحمد ہزاروی ، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن ، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا عبدالشکورحقانی ، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا عمران نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ اللہ نے اس وقت پاکستان کو بہت عزت دی ہے ۔ مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،آئین پاکستا ن میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔مولانا نورمحمدہزاروی نے کہا امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔

ملک میں فرقہ وارانہ فسادات و کارروائیوں کے پس پردہ قادیانیوں کا پیسہ اور بیرونی ایجنسیوں کے ڈالر کام کر رہے ہیں۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے۔ مولانا محبوب الحسن طاہر نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کے بارے میں 1974ء کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ قادیانیوں کو اسلامی اصلاحات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

مولاناا عبدالشکور حقانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قادیانیت کوئی مذہبی یا مذہبی فرقہ نہیں عالم اسلام کے خلاف استعمار کا خود کا شتہ پودا ہے اور استعمار کے ایجنڈے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔مولانا مہتاب فاروق نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف قادیانیت نواز پالیسیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا۔آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔