ً عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی و دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری‘ کیس کی سماعت 21 مئی کوہوگی

اتوار 19 اپریل 2026 17:05

f اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2026ء) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیس کی سماعت 21 مئی کوکرے گی عدالت پہلے ہی گرفتار نہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کرینگے۔

(جاری ہے)

سابقہ سماعت پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے مذکورہ کیسز میں فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔