کراچی؛ مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 23 اپریل 2026 14:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2026ء) شہر قائد کے علاقوں سچل بلاول شاہ گوٹھ اور اورنگی ٹائون میں تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں اللہ والی مسجد کے قریب ایک گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ ملک مجید الرحمان ولد مجیب الرحمان کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11 میں فٹبال گراونڈ کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 26 سالہ محمد عمر ولد محمد مرتضی کے نام سے کی گئی ہے جبکہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔