ا*کپیسٹی بلڈنگ پروگرام انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز میں اختتام پذیر

/ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد علی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ؒپنجاب میں پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کا قیام جلد عمل میں لایا جا رہا ہے جو ایک تاریخی اقدام ہوگا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب

جمعہ 24 اپریل 2026 04:50

0لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2026ء) یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین ہفتے پر مشتمل کپیسٹی بلڈنگ پروگرام جمعرات کے روز انسٹیٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب میں اختتام پذیر ہوگیا۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد علی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے پروگرام کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، فوکل پرسن کپیسٹی بلڈنگ پروگرام شائستہ قیصر، ڈاکٹر اسد عباس شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز اصغر، ڈاکٹر جنید سرفراز، ڈاکٹر افتخار، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر معظم تنویر سمیت دیگر بھی موجود تھے،صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے تعاون سے کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقادکیا گیا ، جس کا مقصد سپورٹس افسران، کوچز، ایڈمنسٹریٹرز اور کھلاڑیوں کو سپورٹس ایڈمنسٹریشن، کوچنگ اور فزیکل ایجوکیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپیسٹی بلڈنگ پروگرام میں 40 سپورٹس افسران ،کوچز اور ایڈمنسٹریٹرکو ماسٹر ٹرینرز نے تربیت دی،اب ان افسران اور کوچز کی ذمہ داری ہے کہ جو سیکھا ہے اس پر عمل درآمد کرکے فیلڈ میں تبدیلی لائیں ، تبدیلی نظر آنی چاہیے،پنجاب میں جلد پہلے سپورٹس میڈیسن کلینک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جو ایک تاریخی اقدام ہوگا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب پاکستان کی پہلی یونیورسٹی آف سپورٹس سائنسز پنجاب کے قیام پر بھی کام کر رہا ہے، جو سپورٹس کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، پنجاب میں کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،اولمپین ارشد ندیم نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی کردار ہیں اور اس پروگرام کا مقصد کوچز اور سپورٹس افسران کو جدید تربیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں مزید ارشد ندیم پیدا کیے جا سکیں، یہ کورس کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاس صوبہ بھر میں 717 سپورٹس سہولیات موجود ہیں جنہیں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے مؤثر اور فعال لیبارٹریز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، ان سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر رہنمائی بھی فراہم کرنا ہے،پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی طریقہ کار اپنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ماہرین کا جدید تربیت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شرکاء کی محنت، نظم و ضبط اور لگن کو بھی سراہا۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس ایک سائنس ہے ، اس لئے سپورٹس میں جدت لانے کیلئے کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ، سپورٹس افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مہارت اور علم کو نوجوان کھلاڑیوں تک منتقل کریں، تین ہفتوں کے پروگرام کے دوران ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ماہرین نے 49 مختلف موضوعات پر لیکچرز دیے،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا مقصد کوچز اور سپورٹس افسران کو جدید تربیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ مستقبل اچھے کھلاڑی سامنے لائے جاسکیں، یہ کورس کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

تقریب میں ڈاکٹر اسد عباس شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز اصغر، ڈاکٹر جنید سرفراز نے بھی خطابات کئے جبکہ کورس میں تربیت حاصل کرنے والے سینئر اتھلیٹکس کوچ محمد اعجاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مبشرشاہین نے کورس کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے کے موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طار ق قریشی ، ڈائریکٹر ایڈمن عابدشوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد،فوکل پرسن کپیسٹی بلڈنگ پروگرام شائستہ قیصر، سینئر کوچ رئیس الرحمان اور ماسٹر ٹرینرز کو شیلڈزدیں