سرگودھا کی 15بڑی اورمتعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سمری تیار کر لی گئی ، ایکسیئن ہائی ویز

اتوار 26 اپریل 2026 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2026ء) محکمہ ہائی ویز نے سرگودھا شہر میں سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 15بڑی جبکہ متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سمری تیار کر لی ہےجو منظوری کے بعد فنڈز کے حصول کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین ہائی ویز سرگودھا ریجن ملک گلفام اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہرکی مختلف اہم شاہراہوں کو اس پیکج میں شامل کیا گیا ہے جس میں ملت آباد پل سے 33 پھاٹک براستہ گل والا پھاٹک (7 کلومیٹر)، خیام چوک تا جیل روڈ براستہ شمع چوک، کلب روڈ (تقریباً 1.5 کلومیٹر)، کوئین چوک تا آزادی چوک تک (1.40) کلومیٹر)،میلہ منڈی چوک تاطارق آباد پھاٹک و ججز کالونی تک (2.10 کلومیٹر)، پل جانی مائنر تا 85 جھال تک (4.65 کلومیٹر)، شمع چوک تاسٹیڈیم گیٹ(تقریباً 1 کلومیٹر)، ذیدی چوک تا پنجاب کالج براستہ ظفراللہ چوک (1.40کلومیٹر)، گل والا چوک تا رحمان پلازہ براستہ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک (1.40 کلو میٹر)، سرکٹ ہاؤس تا کچہری چوک (1.70 کلومیٹر)، یونیورسٹی روڈتاپی اےایف بیریئر براستہ کوئن چوک (0.70 کلومیٹر) سمیت دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملک گلفام اعوان نے کہا کہ گول چوک روڈ، پریس روڈ، گرلز کالج روڈ، ڈیری روڈ، مشن سکول روڈ، واٹر سپلائی روڈ، محمدی کالونی روڈ، اسلام آباد کالونی روڈ ، عیدگاہ روڈ، چھوٹی سبزی منڈی روڈ، ریل بازار، اردو بازار، فاطمہ جناح روڈ اور دیگر علاقوں کی سڑکوں کی بحالی بھی اس پیکج میں شامل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبہ جات کے تخمینہ جات تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھجوائے جا رہے ہیں اور سفارش کی گئی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان سکیموں کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔