ساہیوال، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کی حادثہ میں ہلاکت ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ، اسٹیشن کو آرڈی نیٹر کو شو کا زنوٹس جا ری

پیر 27 اپریل 2026 23:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2026ء) ضلع ساہیوال ایمرجنسی سروسز کا چونکا دینے والا اسکینڈل سامنے آ گیا، جہاں عوام کی جانوں کے محافظ ہی بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈوبے پائے گئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد نصراللہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق 22 فروری 2025 کوایک حادثہ جی ٹی روڈ پر ہو ا اس ٹریفک حادثے میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر یاسر رضا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حیران کن طور پر کنٹرول روم نے سنگین صورتحال کے باوجود فوری ایمبولینس روانہ کرنے کے بجائے موٹر سائیکل بھیج دی اورایمبولینس 18 منٹ تاخیر سے پہنچی اور یہ تاخیر ایک قیمتی جان لے گئی۔

(جاری ہے)

جب اس معاملہ کی انکوائر ی ہوئی تو دوران انکوائری انکشاف ہوا کہ اس وقت 75 فیصد ایمبولینسزکار آمد نہ پائی گئیں زخمی کو بنیادی طبی امداد تک فراہم نہ کی گئی اور نہ ہی گردن کا کالرتک لگایا گیا اورنہ ایئر وے مینجمنٹ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جعلی حاضر یاں، ڈیوٹی سے غیر حاضری، تاخیر، سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کے بھی ثبوت پائے گئے جہاں احتساب نام کی کسی چیز کا وجو دنہ مل سکا۔محکمہ نے ان تمام الزامات کو‘‘نااہلی’’اور‘‘بدعنوانی’’قرار دیتے ہوئے سخت سزادیتے ہوئے ایک سال کیلئے تنخواہ میں تنزلی کر دی۔ اور دونوں آفیسروں کو شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیئے۔