صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا افتتاح کر دیا
حفاظتی ٹیکہ جات محض ایک طبی ضرورت نہیں بلکہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو
منگل 28 اپریل 2026 19:25
(جاری ہے)
وزیرِ صحت کی قیادت میں ایمونائزیشن کے توسیعی پروگرام سندھ نے ریکارڈ ساز پیش رفت دکھائی ہے۔
باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ جات مجموعی کوریج 80 فیصد کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی۔ پینٹا1-کی کوریج 95 فیصد سے تجاوز کر گئی، جو کہ مہم کے آغاز میں والدین کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہے۔بی سی جی کی کوریج 90 فیصد سے زائد ہو گئی۔ صوبے سندھ کی 91 فیصد آبادی تک ویکسینیشن کی سہولیات براہِ راست پہنچ چکی ہیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ حکومتِ سندھ نے ان بچوں تک پہنچنے کے لیے جدید طریقے اپنائے ہیں جو اب تک ایک بھی خوراک حاصل نہیں کر سکے پیدائشی خوراک بڑے ہسپتالوں میں پیدائش کے فوری بعد ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ملازمت پیشہ والدین کی سہولت کے لیے ویکسینیشن سینٹرز اب شام اور ویک اینڈ پر بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں ویکسین کے ساتھ ساتھ بنیادی غذائیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بچوں کی نشوونما مکمل طور پر صحت مند ہو۔صوبائی وزیرِ صحت نے اس موقع پر 11 مئی سے 24 مئی 2026 تک چلائی جانے والی اہم (پولیو بوسٹر مہم ) کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اسکولوں، کمیونٹی رہنماں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اسی جوش و خروش کا مظاہرہ کریں جو عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے دوران نظر آ رہا ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نظامِ تعلیم میں صحت کی آگاہی شامل کرنے پر شہزاد رائے اور زندگی ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں اور ای او سی سندھ کی فیلڈ ٹیموں کی انتھک محنت کو بھی سراہا۔تقریب کے اختتام پر وزیرِ صحت نے عوام کو یاد دلایا کہ حکومت یہ تمام ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے، لیکن اصل ذمہ داری سرپرستوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا میں ہر والدین اور استاد سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ 'ویکسین چیمپئن' بنیں۔ ہم سب مل کر اپنی سرزمین سے خسرہ، پولیو اور نمونیا کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.