وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اور طارق فضل چوہدری کی معرکہ حق کے شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

جمعرات 30 اپریل 2026 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد ابرار شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر گئے۔وفد کے ارکان نے معرکہ حق کے شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم، حوصلے اور استقامت کی علامت ہیں۔ ملک ابرارنے کہاکہ معرکہ حق کے شہداء نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وفد کے ارکان نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔