مقبوضہ کشمیر کی خواتین ہمت و جرات کا استعارہ ہیں ،آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ،نبیلہ ایوب

جمعرات 30 اپریل 2026 22:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) وزیر حکومت برائے کشمیر کاز،آرٹس،لینگویجز و ماحولیات نبیلہ ایوب نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خواتین ہمت و جرات کا استعارہ ہیں جن کی آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار محترمہ وزیر نے پیپلزپارٹی کی خواتین راہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ فوزیہ حبیب، جنرل سیکرٹری سیدہ شگفتہ نورین کاظمی، ضلعی صدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ ولیڈی کونسلر مسرت شیخ،رخسانہ شیخ،نورین ودیگر خواتین شامل تھیں، وفد نے وزیر حکومت کو پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات بننے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے مالا پہنائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ حبیب و دیگر خواتین راہنماوں نے کہا کہ نبیلہ ایوب کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر بننا خوش آئند ہے محترمہ نبیلہ ایوب ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات جیسے اہم عہدے پر تقرر پارٹی قیادت کے ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبیلہ ایوب پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہیں، فوزیہ حبیب نے مزید کہا کہ شہید رانی بے نظیر بھٹو کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی ماوں بہنوں کے حقوق وآزادی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔