خواجہ آصف اور طارق فضل چوہدری کی معرکہ حق کے شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

جمعرات 30 اپریل 2026 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد ابرار شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر گئے۔وفد کے ارکان نے معرکہ حق کے شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے عزم، حوصلے اور استقامت کی علامت ہیں۔ ملک ابرارنے کہاکہ معرکہ حق کے شہدا نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وفد کے ارکان نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔