سندھ میں ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم نصاب کا حصہ، 3کتابیں شامل ہوں گی

صرف کتابیں کافی نہیں، تعلیم کیلئے استاد ضروری ہیں،رکن قومی اسمبلی کمارہاسیجا

جمعرات 30 اپریل 2026 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) محکمہ تعلیم سندھ نے ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنا دیاہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت تک ہندو مذہب کی 3کتابیں نصاب میں شامل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تعلیمی سال 2026-27سے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو مذہبی کتب پڑھائی جائیں گی۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کمار ہاسیجا نے کہاکہ ہندو کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوا، اس وقت صوبے میں سوا دو لاکھ سے زائد ہندو طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔کمار ہاسیجا نے کہا کہ صرف کتابیں کافی نہیں، تعلیم کیلئے استاد ضروری ہیں۔