Live Updates

امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے،خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

شواہد سے ظاہر ہے کہ امریکا کسی معاہدے کی پاس داری نہیں کرتا، بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی

اتوار 3 مئی 2026 14:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات ہیں ، مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے اپنے بیان میں کہا کہ شواہد سے ظاہر ہے کہ امریکا کسی معاہدے کی پاس داری نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ تنازعہ کا امکان موجود ہے۔ نہ صرف ایرانی مسلح افواج اور عوام ، بلکہ وہ سیاسی گروہ بھی ، جن میں کبھی کبھی اختلاف رائے ہوتا تھا ، آج متحد ہیں ۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات