Live Updates

ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،ٹیم ایرانی وزیرخارجہی

اتوار 3 مئی 2026 14:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہفتے کی رات ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی۔بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی اسٹریٹجک کوششوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے جاری سفارتی مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا باعث بنیں گی

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات