ایران کی جانب سے امریکا کو بھیجے گئے مجوزہ امن منصوبے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
30دن میںجنگ کے مکمل خاتمے میں تبدیل کرنے، عدم جارحیت کا عہد، آبنائے ہرمز کوبتدریج کھولنا، ایران کو محدود یورینیم افزودگی کی اجازت، پابندیاں ختم کرنے اور خطے میں مشترکہ سیکیورٹی نظام کے قیام کی تجاویز
اتوار 3 مئی 2026 23:05
(جاری ہے)
عرب میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کو بتدریج کھولنا اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی محاصرہ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کو سمندری بارودی سرنگوں کی صفائی کی ذمے داری سنبھالنا بھی تجاویز میں شامل ہے، ایران کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ایران کو مقررہ وقت کے بعد یورینیم افزودگی کی اجازت کی تجویز بھی شامل ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کو زیرو اسٹوریج اصول کے تحت 3.6فیصد یورینیم افزودگی کی اجازت کی تجویز بھی دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق منصوبے میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملہ نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، اس کے بدلے میں ایران بھی حملے کرنے سے باز رہے گا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے میں ایران کے جوہری ڈھانچے کو ختم کرنے یا تنصیبات کو تباہ کرنے کو مسترد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران پرپابندیاں ختم کرنے، منجمد فنڈز کو مقررہ مدت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنا بھی تجاویز میں شامل ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں ایران کی عرب اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک مکالمہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مکالمے کے ذریعے مشرقِ وسطی پر مشتمل ایک مشترکہ سیکیورٹی نظام قائم کرنے کی تجویز شامل ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.