کورنگی یوسی 8 میں ترقیاتی کام کا بھانڈا پھوٹ گیا، چندگھنٹوں میں پیور بلاکس زمین بوس
پیر 4 مئی 2026 14:30
(جاری ہے)
سڑک کے بیچوں بیچ گہرا گڑھا پڑنے سے نہ صرف آمد و رفت معطل ہو گئی بلکہ ٹھیکیدار اورانتظامیہ کی ملی بھگت کا پول بھی کھل گیا۔
علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے کہاکہ متعلقہ سڑک کا کام حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا، مگر محض 8 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی سڑک کا بیٹھ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ میٹریل میں بڑے پیمانے پرخرد برد کی گئی ہے۔ مکینوں کے مطابق ''ترقیاتی کام کے نام پر صرف کھانا پوری کی گئی،جس نے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونین کمیٹی 8 کو ''ماڈل یوسی'' کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے، تاہم اس حالیہ واقعے نے انتظامی دعوں کی قلعی کھول دی ہے۔ یوسی چیئرمین احمد رضا کے حوالے سے مقامی سطح پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ دیگر بلدیاتی نمائندوں نے بھی فنڈز کی تقسیم اور کام کی نگرانی کے طریقہ کار پر سخت تحفظات کا اظہار کیاہے۔شہری حلقوں اور علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ''غضب کرپشن'' کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کے ٹیکنیکل آڈٹ کے ساتھ ساتھ ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ انجینئرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اور متاثرہ سڑک کو فوری طور پر معیاری میٹریل کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ عوامی ٹیکس کے پیسے کا مزید ضیاع روکا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.