Live Updates

آبنائے ہرمز کی بندش سے ایشیا کو شدید توانائی بحران کا سامنا ہے، جاپانی وزیرِ اعظم

توانائی بحران کے مقابلے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے کیساتھ تعاون بڑھا رہے ہیں ،گفتگو

پیر 4 مئی 2026 18:15

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) جاپان کی وزیرِاعظم سنے تاکائیچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے سے ایشیا بحر الکاہل خطے پر بہت زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔آسٹریلیا کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس اہم سمندری راستے کی عملی بندش نے تیل اور گیس کی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے، عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق دنیا کی تقریبا 20 فیصد تیل اور گیس اسی راستے سے گزرتی ہے جس میں سے 80 فیصد ایشیا کو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تاکائیچی نے کہا کہ جاپان اور آسٹریلیا ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھا رہے ہیں تاکہ توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا جا سکے۔آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے بھی تیل اور ایندھن کی سپلائی میں خلل پر تشویش کا اظہار کیا۔دورے کے دوران دونوں ممالک نے توانائی، معیشت، دفاع اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے بھی کیے۔دونوں ممالک نے خطے میں سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا جبکہ حال ہی میں جاپان کی جانب سے آسٹریلیا کو جنگی جہاز فراہم کرنے کا 10 ارب ڈالرز کا معاہدہ بھی سامنے آیا ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات