ھ*وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس

ژ*24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری

پیر 4 مئی 2026 20:00

D کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2026ء) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں صوبائی وزراء ضیائالحسن لنجار اور سعید غنی کی شرکت ہوئی ۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور نمائندے شریک تھے،اجلاس میں مختلف محکموں کی مالی منظوریوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کراچی سمیت مختلف اضلاء کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تعلیمی اداروں،عدالتوں اور اہسپتالوں کے انفرااسٹریکچر کی مرمت و تزین آرائش کے لیے فنڈ مختص کیے گئے ۔اجلاس میں 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کورنگی صنعتی علاقے میں پرانے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کی ہنگامی مرمت کے لیے 364 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ مختص کی گئی ۔

لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ 32 انچ قطر پا?پ لا?ن بچھانے کے لیے 1258.859ملین روپے کی اضافی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں شہر کے انفرااسٹریکچر اور نکاسی آب کے دیرینہ منصوبوں کی منظوری پر اہم پیش رفت ہوئی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ اجلاس میں دیگر ترقیاتی منصوبوں اور مختلف محکموں کے لیے گرانٹس و اضافی فنڈز کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا ۔تمام محکموں کے سربرہان اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنائیں گی

متعلقہ عنوان :