پی ایس ایل 11کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے تین، تین کھلاڑی شامل، صفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار
پیر 4 مئی 2026 20:55
(جاری ہے)
بابر اعظم نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے 588رنز بنا کر حنیف محمد کیپ اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی فخر زمان کے 2022ء کے کارنامے کے برابر کر دیا، بابر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دو سنچریاں بھی اسکور کیں۔
پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس اور صوفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں، مینڈس نے 550رنز سکور کیے اور بطور وکٹ کیپر 8شکار بھی کیے جبکہ صفیان مقیم نے 22وکٹیں لے کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بالر کا اعزاز حاصل کیا۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان، حسن خان اور ایمرجنگ پلیئر حنین شاہ ٹیم کا حصہ بنے، لاہور قلندرز کے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کے باعث جگہ بنائی۔ملتان سلطانز کے شان مسعود 367رنز کے ساتھ ٹیم میں شامل کیے گئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے آل رائونڈ کارکردگی کے باعث ٹیم میں جگہ بنائی، ان کے ساتھ رچرڈ گلیسن بھی شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا، جنہوں نے 291رنز اسکور کیے، یہ ٹیم پی ایس ایل 11میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا بہترین مجموعہ قرار دی جا رہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مسابقتی قوانین منصفانہ اور صحت مند کاروباری ماحول کے فروغ کیلئے اہم ہیں،چیئرمین سی سی پی
-
مائی ٹوائز، رونالڈو نے 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی سپر کار کلیکشن کی جھلک دکھا دی
-
بہت ٹھنڈ تھی، جسم اکڑ گیا تھا، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں مایوس کن کارکردگی پربول پڑے
-
بابراعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
قومی کرکٹر جنید خان کا ریسکیو 1122 صوابی آفس کا دورہ، اہلکاروں کی خدمات کوسراہا
-
لنکا شائر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی سپنر نعمان علی سے معاہدہ کر لیا
-
بابر اعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ویسٹ انڈیز میں عمران خان سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے ملکی کپتان بن گئے
-
بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
-
ایلینا ریباکینا،کوکوگف،نائومی اوساکا اور الیکس ایلا نیشنل بینک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل
-
تھائی لینڈ: فٹبال کے سیمی فائنل میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی ، کھلاڑی جاں بحق
-
معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
-
لیونل میسی کا نیا ریکارڈ، لیگز کپ میں انٹر میامی کی شاندار فتح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.