پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی گورننس نہیں تباہی کی داستان ہی:شوکت اللہ

پا نی، بجلی اور گیس کی قلت نے زندگی مشکل بنا دی، سندھ حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا، غیرمقامی حکومت اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے، عوام بنیادی حقوق سے محروم،کرپشن نے ہر محکمہ مفلوج کر دیا،وائس چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

پیر 4 مئی 2026 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) مہا جرقومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئر مین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے شہریوں کے ایک و فدسے ملاقات میں بات چیت کے دوران کہا کہ سندھ حکومت نے شہری علاقوں میں پا نی، بجلی اور گیس کی قلت اور تباہ حال ٹرانسپورٹ کے نظام سے زندگی مشکل بنا دی ہے،یہ صرف تنقید نہیں، حقیقت یہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت گورننس کے ہر شعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر ی نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ، جعلی ڈومیسائل کا راج ہے نوکریاں چھینی جا رہی ہیں، مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے، جب حکومت سہولت نہ دے سکے، تو اسے اقتدار پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا،شو کت اللہ فاروقی نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ سندھ حکومت اب عوامی اعتماد کھو چکی ہے، یہ حکومت نہیں بلکہ بحرانوں کا مرکزہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ کرپٹ مافیاازخود مستعفی ہو جائے،ورنہ وہ وقت دور نہیں جب شہری سندھ کی مظلوم عوام ردعمل میں مہاجر قوم، اپنے ہر دلعزیز چیئرمین آفاق احمد کی قیادت میں طاقت کے پرامن مظاہرے کے ذریعے انکا احتساب کریگی۔