پنجاب میں صحت کے شعبے میں 17 ارب روپے سے زائد مفت علاج کی سہولیات فراہم

خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس

منگل 5 مئی 2026 17:36

پنجاب میں صحت کے شعبے میں 17 ارب روپے سے زائد مفت علاج کی سہولیات فراہم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) حکومت پنجاب کے شعبہ صحت میں انقلابی و تاریخی اقدامات کو عملی شکل دینے کی جانب اہم اقدامات جاری ہیں،ام پینلڈ ہسپتالوں سے اب تک صحت کے تمام خصوصی پراگراموں کے تحت مریضوں کو ساڑھے 17 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کے مفت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 112 واں اہم اجلاس منعقدہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف و منفرد منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود اور ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خرم عزیز، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی اور بورڈ ممبر ڈاکٹر شجاعت علی نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میںشرکت کی۔

ممبر بورڈ پروین آغا، سابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب و ممبر بورڈ ڈاکٹر زاہد پرویز، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز اور ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بورڈ نے 109 ویں اور 110 ویں بورڈ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی ۔بورڈ نے چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے حوالہ سے بھی اہم فیصلے کئے۔

بورڈ نے چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے پراجیکٹ ڈاکومنٹس کی منظوری دی۔بورڈ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے ریوائزڈ پی سی ون کی منظوری کے علاوہ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت کوکلیئر امپلانٹ کے ٹریٹمنٹ پیکج ریٹ میں اضافے کی بھی منظوری دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس کے تحت کینسر کے مریضوں کو سالانہ 13 ارب روپے کی لاگت سے تشخیص، کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی، سرجیکل اور میڈیکل تھراپی کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار سٹروک مینجمنٹ کے تحت فالج کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں الحمداللہ 12,371 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں کی لاگت سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز کرچکے ہیں،چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 505، آزاد کشمیر سے 304، اسلام آباد سے 130، بلوچستان سے 34، گلگت بلتستان سے 45 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجریز کی جا چکی ہیں، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک 1,811 ٹرانسپلانٹس کئے جا چکے ہیں، جن میں 911 رینل ٹرانسپلانٹس، 538 کوکلیئر,287 لیور، 38 بون میرو جبکہ 37 کورنئیل ٹرانسپلانٹس شامل ہیں۔

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت اب تک 17 لاکھ 06 ہزار سے زائد مریضوں کے بالکل مفت ڈائیلسز کر چکے ہیں، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت ڈائیلسز کیلئے اب تک ہسپتالوں میں 40,392 سے زائد مریض رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کہاکہ ام پینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، ام پینلڈ ہسپتالوں میں مریضوں کو در پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔