بھارت نے اماراتی شہر پر حملے کو ناقابل قبول قرار دے دیا

منگل 5 مئی 2026 23:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) بھارت نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ایرانی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں فجیرہ میں ڈرون حملے کی مذمت کی جس میں 3 بھارتی شہری زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے حملے میں 3 بھارتی شہریوں کے زخمی ہونے پر فوری طورپر بے گناہ شہریوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مسائل کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں بلاروک ٹوک رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔بھارت کی توانائی ضروریات کا انحصار تیل کی درآمد پر ہوتا ہے اور مشرق وسطی میں تنازع کے باعث بھارت کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔