ٹرمپ حملہ کیس‘ جج نے ملزم کے ساتھ جیل میں غیر مناسب سلوک پر معذرت کرلی
منگل 5 مئی 2026 23:03
(جاری ہے)
جج ضیا فاروقی نے سماعت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کے ساتھ ایک انسان کے طور پر بنیادی شرافت کا برتاؤ کیا جائے، انہوں نے جیل انتظامیہ کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناکافی اور قانونی طور پر غلط ہے۔
ملزم کے وکلا نے عدالت میں شکایات درج کروائی تھیں کہ ان کے موکل کو کسی خودکشی کے رجحان کے بغیر ہی نگرانی میں رکھا گیا، دن کے 23 گھنٹے ایک پیڈڈ سیل میں بند رکھا گیا اور اسے بائبل تک رسائی نہیں دی گئی، اگرچہ اب ملزم کو خودکشی کی نگرانی سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن وہ اب بھی سخت پابندیوں والی رہائش میں موجود ہے۔استغاثہ کی نمائندہ جوسلین بیلانٹائن نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے ایف بی آئی ایجنٹوں کو خود بتایا تھا کہ اسے اس حملے کے دوران اپنی بقا کی کوئی امید نہیں تھی۔جج نے ریمارکس دیے کہ اگرچہ ایلن پر لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، لیکن مقدمے سے پہلے کی حراست کا مقصد سزا دینا نہیں ہوتا، انہوں نے ملزم کے ساتھ ہونے والے سلوک کا موازنہ 6 جنوری کے کیپیٹل ہل حملے کے ملزمان سے کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ زیادہ بہتر سلوک کیا گیا تھا حالانکہ ان کا طرز عمل بھی اسی نوعیت کا تھا۔عدالت نے جیل کے وکیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کی قید کی حتمی شرائط کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
-
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی تنقید مسترد، ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کی مہر لگا دی
-
بھارت، جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا
-
آبنائے ہرمز میں چینی سپر ٹینکر کی نقل و حرکت
-
وزیرِاعظم پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کے سافٹ لانچ سے اس مرض کے خاتمے کی ابتدا ہو گئی ، سید مصطفی کمال
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.