کیمبرج امتحانات کا ایک اور پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

منگل 5 مئی 2026 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات کا ایک اور پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل کا بزنس اسٹڈیز اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جبکہ اے لیول کے تین مختلف پرچے سوشل میڈیا پر زیر گردش تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر زیر گردش تین مختلف پرچوں میں سے ایک بزنس اسٹڈیز کا نکلا ہے۔ بزنس اسٹیڈ کا پرچہ منگل کودوپہر 12 بج کر 41 منٹ پر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہوا۔کیمبرج انٹرنیشنل کے پاکستان میں موجود نمائندوں سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ہے۔