پہنور سنہڑی شہر میں فائرنگ سبزی فروش جاںبحق

منگل 5 مئی 2026 23:15

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) پہنور سنہڑی شہر میں فائرنگ سبزی فروش جاںبحق تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پہنور سنہڑی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سبزی فروش عبدالنبی کو قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے مسلح افراد فرار ہوگئے واضح رہے کہ واقع پولیس تھانہ پہنور سنہڑی اور پولیس چیک پوسٹ کے چند قدم پر پیش آیا لیکن متعلقہ پولیس خاموش رہی ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دیا گیا تاہم ورثہ و تاجر برادری نے سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔