مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے فود پانڈا رائیڈرز کیلئے مفت کھانے کا اہتمام

بدھ 6 مئی 2026 00:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) مزدور وں کے عالمی دن کے موقع پر فوڈ پانڈا نے اپنے ڈیلیوری پارٹنرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی معاونت کے لیے متعدد مؤثر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل معیشت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے رائیڈرز کو مالی و سماجی سہولت فراہم کرنا ہے۔

کارپوریٹ آپریشنز اور عملی میدان کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لیے فوڈ پانڈا نے ’’Ride for a Day‘‘ اقدام متعارف کرایا۔ اس کے تحت سینئر قیادت اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سمیت کارپوریٹ عملے نے دفاتر سے نکل کر ڈیلیوری ٹیم کے ساتھ عملی میدان میں کام کیا، سینئر قیادت اور اعلی حکام نے رائیڈرز کی روزمرہ زندگی اور چیلنجز کا براہ راست تجربہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی جسمانی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوڈ پانڈا نے ملک بھر میں اپنے ریسٹورنٹ شراکت داروں کے تعاون سے ڈیلیوری رائیڈرز کو مفت اور معیاری کھانے فراہم کیے۔ بڑے شہروں میں شریک آؤٹ لیٹس کو مہمان نوازی مراکز میں تبدیل کیا گیا جہاں رائیڈرز کو آرام اور تازہ دم ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔اس موقع پر فوڈ پانڈا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منتقیٰ پراچہ نے کہاکہ ’’ہمارے ڈیلیوری پارٹنرز ہماری سرگرمیوں کا محور ہیں اور یوم مزدور ان کی قومی معیشت میں خدمات کو تسلیم کرنے کا اہم موقع ہے۔