Live Updates

ایران سے جنگ کا فیصلہ میرے گریڈ سے اوپر کی بات ہے،سربراہ امریکی فوج

ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے، وہ خود کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں ہیں،بیان

بدھ 6 مئی 2026 12:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی ریڈ لائن کیا ہے، یہ میری تنخواہ کے گریڈ سے اوپر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کم درجے کی آگ ہے، فی الحال ایسا لگ رہا ہے کہ ایران جنوبی خطے میں تنکوں کا سہارا لے کر کچھ کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے، وہ خود کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات