Live Updates

30 امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیلی جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ

بدھ 6 مئی 2026 11:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) امریکی ڈیموکریٹس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، تیس امریکی ایوان ڈیموکریٹس نے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ایسے ملک کا ساتھ دے رہا ہے جس کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا امریکی حکومت سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتی آئی ہے۔

امریکی ایوان ڈیموکریٹس نے کہا کہ سرکاری ابہام کی پالیسی مشرق وسطی میں عدم پھیلاو کو ناممکن بناتی ہے۔خط میں زور دیا گیا ہے کہ کانگریس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مشرق وسطی میں جوہری توازن، تنازع کے بڑھنے کے خطرے، انتظامی منصوبہ بندی اور ممکنہ ہنگامی حالات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات