معاشی ترقی کے ذریعے ٹیکسوں میں اضافے کی پالیسی اپنائی جائے،میاں زاہدحسین
بدھ 6 مئی 2026 18:09
(جاری ہے)
تاہم، فیڈرل بورڈ آف ریونیوکورواں مالی سال میں 680 ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ علاقائی سپلائی چین میں رکاوٹیں، درآمدی پابندیاں، اور ٹیکس بیس میں اضافے میں ناکامی ہیں۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ محدود ٹیکس دہندگان پربھاری ٹیکس عائد کرنے کی پالیسی نہ صرف صنعتی ترقی کو متاثر کرتی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو سست اور سرمایہ کے انخلا کا باعث بھی بنتی ہے۔ "محصولات پر مبنی پالیسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ٹیکس دہندگان پربوجھ بڑھاتی ہے، جس کے نتیجے میں معیشت کا پہیہ سست ہوجاتا ہی"۔ میاں زاہد حسین نے اس بات پرزوردیا کہ حکومت کو معیشت میں ترقی کے ذریعے محصولات میں اضافے کی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ برآمدی شعبوں کی مسابقت بڑھانے، توانائی کے اخراجات کم کرنے، ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور دستاویزی عمل کو آسان بنانے سے معیشت کے حجم کو 405 ارب ڈالر سے بڑھا کر وزیراعظم میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ایک ہزار ارب ڈالر تک وسعت دی جا سکتی ہے۔ اس طرح ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح کو موجودہ 10.6 فیصد سے بڑھا کر ایک مستحکم سطح تک لایا جا سکتا ہے۔میاں زاہد حسین نے حکومت پرزوردیا کہ آئندہ بجٹ میں مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار دوست اصلاحات کو ترجیح دی جائے، سختی کے ذریعے ٹیکسوں کے حصول کے بجائے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹیکس وصولی کی پالیسی بنائی جائے تا کہ ایس ایم ای سیکٹراور صنعتوں کی ترقی کے ذریعے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہو بلکہ پاکستان کے دیرینہ معاشی و مالی مسائل بھی حل ہوسکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ایران امریکہ متوقع ڈیل‘دو دن میں فی تولہ سونا 19 ہزار روپے مہنگا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
بھارتی غرور خاک میں ملانے والے تاریخی معر کہ حق نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، عاطف اکرام شیخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 900 پوائنٹ بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
-
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی سرپرستی میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ قائم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ْوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.