میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی جانب سے معرکہ حق کی کامیابی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

بدھ 6 مئی 2026 18:24

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی جانب سے معرکہ حق کی کامیابی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ایم سی آفس سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم حمید،مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری تہور حسین تارڑ،ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اللہ سندھو نے کی۔

ستھراء پنجاب پروگرام کے ڈسٹرکٹ منیجر رضوان احمد،خالد محمود بٹ سمیت انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔\378