یوم مزدور،یوم فائر فائٹرز اور پریس فریڈم ڈے کے کامیاب انعقاد پر فیڈریشن رہنماؤں کو مبارکباد

جمعرات 7 مئی 2026 00:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ،صدر ملک نوید اعوان،جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں نے ملک بھر میں عالمی یوم مزدور،عا لمی فائر فائٹرز ڈے اور عالمی پریس فریڈم ڈے کے کامیاب انعقاد پر فیڈریشن کے مرکزی صوبائی و ڈویڑنل و الحاق یافتہ یونینز کے رہنماؤں و کارکنان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا ہے ۔