پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام معرکہ حق کے جشن اور تشکر کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) نوجوان لکھاریوں کی نمائندہ علمی ادبی سماجی فلاحی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص فتح کے جشن اور تشکر کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کردیا گیا ۔اس سلسلہ میں جمعرات کے روز مذکورہ تنظیم کے نواں شہر سب آفس سے ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت جید عالم دین اسلامک سکالر ممبر ضلعی امن کمیٹی نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب علامہ عنایت اللہ رحمانی ، سرپرست پاکستان رائٹرز ونگ محمد الیاس خان ممبڑ ، سماجی رہنما شاہد محمود انصاری ، رہنما جمعیت علمائے پاکستان زاہد مقصود قریشی اور ماہر تعلیم پروفیسر عنایت قریشی نے کی ۔

ریلی میں چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ نوجوان لکھاری قاری محمد عبداللہ ، صدر تنظیم محمد ساجد اقبال شجرا ، سینئر نائب صدر صہیب اقبال ، نائب صدر سردار ساجد خان چانڈیو ، صدارتی ایوارڈ یافتہ لکھاری علی عمران ممتاز اور عمیر امتیاز خان ودیگر بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

شرکا نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سمیت افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل قلم اپنے قلم کے ذریعے اور اجتماعی و انفرادی حیثیت میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص نے ملک پاکستان کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دیا ،یہ سب اللہ تعالی کا فضل اور افواج پاکستان کی کاوشوں کی سبب ممکن ہوا،ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ تھے ،ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔