معرکہ حق کی تاریخی فتح، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمند قیادت اور کشمیری عوام کی امیدیں ہیں سمعیہ ساجد
پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ایمان، قربانی اور نظریے کا رشتہ ہے،مرکزی چیئر پرسن خواتین ونگ
جمعہ 8 مئی 2026 15:09
(جاری ہے)
محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ ہندوستانی قیادت نے اسرائیلی طرزِ عمل اپناتے ہوئے خطے میں جنگی جنون کو فروغ دیا، آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، مگر افواجِ پاکستان نے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت، غیر معمولی عسکری بصیرت اور بروقت فیصلوں نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے ہندوستان طویل عرصے تک فراموش نہیں کر سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج اور سپہ سالار پر فخر ہے جنہوں نے نہ صرف وطن عزیز کا دفاع کیا بلکہ دشمن کے غرور کو بھی پاش پاش کر دیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جس دانشمندی، صبر، جرات اور حکمت کے ساتھ عسکری حکمت عملی مرتب کی، اس نے پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ گمان تھا کہ وہ پاکستان پر دبائو ڈال کر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو جائے گا، مگر پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کیا کہ یہ قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں اور نہ ہی اپنے دشمن کو کسی قسم کی جارحیت کی اجازت دے سکتی ہے۔ محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف ایک عسکری رہنما نہیں بلکہ پوری قوم کے اعتماد، عزم اور قومی وقار کی علامت بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے جس اتحاد اور قوت کا مظاہرہ کیا، اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے جس جرات، مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، وہ دنیا کی عسکری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دشمن کے ہوائی اڈوں، چھائونیوں اور اہم تنصیبات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے جدید جنگی طیاروں کو تباہ کر کے پاکستانی شاہینوں نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جانباز سپاہیوں نے یہ ثابت کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی نے نہ صرف پاکستانی قوم کے حوصلے بلند کیے بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے دلوں میں بھی امید کی نئی کرن روشن کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی پاکستان کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک ایسے نڈر اور باصلاحیت سپہ سالار کے طور پر دیکھتے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی واضح اور دوٹوک موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا ہے اور آج بھی وہ پاکستان کی کامیابیوں کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ظلم، جبر، ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی، مگر کشمیری عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ آزادی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ان کے لیے طاقت کا سرچشمہ ہے۔ محترمہ سمعیہ ساجد نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی اور آئندہ بھی یہ حمایت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی نے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود پوری قوم نے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی قومی اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے اور اسی اتحاد نے دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنایا۔محترمہ سمعیہ ساجد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا، اس وقت تک خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ ہندوستانی مظالم کا نوٹس لیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور آزادی کی منزل حاصل ہونے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ایمان، قربانی اور نظریے کا رشتہ ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ محترمہ سمعیہ ساجد نے ایک مرتبہ پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، افواجِ پاکستان، پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور دشمن کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے اپنے خون اور قربانیوں سے وطن عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے اور پوری قوم اپن کو سلام پیش کرتی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.