پینٹاگون نے پہلی مرتبہ نامعلوم فضائی اشیاء سے متعلق خفیہ فائلوں کا پہلا حصہ جاری کر دیا

جمعہ 8 مئی 2026 23:28

پینٹاگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) امریکی محکمہ دفاع ( پینٹاگون ) نے پہلی مرتبہ نامعلوم فضائی اشیائ ( یو ایف او ایس) سے متعلق پہلے سے خفیہ رکھی گئی فائلوں کا ایک حصہ عوام کے لیے جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام کئی دہائیوں سے امریکی عوام اور محققین کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کے بعد سامنے آیا ہے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیت کے مطابق یہ فائلیں طویل عرصے تک خفیہ رکھے جانے کے باعث عوامی سطح پر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہایہ فائلیں، جو خفیہ درجہ بندی کے پیچھے چھپائی گئی تھیں، طویل عرصے سے جائز سوالات اور قیاس آرائیوں کا باعث بنتی رہی ہیں، اب وقت ہے کہ امریکی عوام خود انہیں دیکھیں۔’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں وفاقی اداروں کو ہدایت دی تھی کہ یو ایف او ایس ) اور ممکنہ غیر زمینی زندگی سے متعلق تمام سرکاری ریکارڈ کی نشاندہی کر کے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے اس اقدام کی وجہ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو قرار دیا تھا۔حکام کے مطابق جاری کی گئی دستاویزات میں UFO مشاہدات اور رپورٹس شامل ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی غیر زمینی مخلوق کے وجود کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔