بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے،آسٹریلیا نے پابندی عائد کردی

ہفتہ 9 مئی 2026 20:54

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) آسڑیلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کردی۔ایک بیان میں آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی پورے پاکستان میں پرتشدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف مقابلہ کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔